ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے اوچ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے جارحیت کرکے گھروں پر چھاپے مار کر دو بلوچ فرزندوں کو زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کرلیا ہے.جن میں ساونڑ ولد رحمت بگٹی اورحلیم ولد دلمراد بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے اغوا شدہ دونوں افراد اوچ کے ہی رہائشی ہیں۔