ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دو دن قبل سوئی کے علاقے سیغاری سے ایک بلوچ نوجوان بھرام ولد کہیری بگٹی سکنہ سیغاری کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھرام بگٹی سوئی سے سیغاری جا رہے تھے کہ مسافر گاڈی سے پاکستانی فورسز نے انہیں اتار کر جبری طور پر اغواء کر لیا.


