Homeخبریںڈیرہ بگٹی ،خاتون نے خودکشی کرلی، لورالائی ڈیم دوخواتین ڈوب گئیں

ڈیرہ بگٹی ،خاتون نے خودکشی کرلی، لورالائی ڈیم دوخواتین ڈوب گئیں

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے حدود میں مسما (ش)نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ خودکشی کرلی ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ خاتون چار بچوں کی ما ں تھیں ۔ پولیس موقع پر پہنچ کر نعش ضروری کاروائی کے لئے سیول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

دوسری جانب لورالائی کے خدرزئی ڈیم میں ڈوبنے سے دو خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ جبکہ دو بچے زخمی ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے.

Exit mobile version