یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی: امن فورس پر دھماکے میں زخمی ہونے والے نواب دین...

ڈیرہ بگٹی: امن فورس پر دھماکے میں زخمی ہونے والے نواب دین بگٹی ہلاک

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے مقام سوئی میں 28 جنوری کو پاکستان آرمی کی تشکیل کردہ مقامی فورس ”امن فورس“ پر ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والا لیویز اہلکار نواب دین بگٹی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا‫-

اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

واضح رہے کہ امن فورس پاکستان آرمی کی تشکیل کردہ مقامی جرائم پیشہ لوگوں پر مشتمل ڈیتھ اسکواڈ ہے جس
پر 28 جنوری کو بم دھماکہ ہوا تھا۔ پاکستانی سینیٹر سرفراز بگٹی نے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

مذکورہ دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ کے مقام پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز