ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں مسلح مزاحمتکاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے اوچ میں گزی کور کے مقام پر بلوچ مزاحمتکاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
زرائع کے مطابق مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر گزی کور کے مقام پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے جس کے بعد دونوں اطراف سے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے دوران فورسز کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ فورسز کی تین گاڈیوں کو بھی مسلح مزاحمتکاروں نے راکٹ حملوں کا نشانہ بنا کر انہیں آگ لگا دیا ہے۔


