پنجشنبه, جنوري 9, 2025
Homeخبریںڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی فورسز کے دعوہ کے مطابق انھوں نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لے کر اُنکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا ہے۔

قابض فورسز کے ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹوخ میں خفیہ اطلاعات کی نشاندہی پر کاروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتارکر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

فورسز نے میڈیا کو مزید بتایا کہ قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں13 کلو بارود،ایس ایم جی گنز ،راکٹ،ریمورٹ کنٹرول بم،2 بارودی سرنگیں آر پی جی گن،3 ڈیٹونیٹرز ،پریشر بٹن ڈیٹونیٹر تار ،اسکینرز اور سیٹلائیٹ فون اور راونڈز وغیرہ بھی شامل ہیں۔یاد رہے پاکستانی فورسز اکثر اوقات شک کی بنیاد پر غیر مسلح افراد کو گرفتار کر کے مسلح شخص ظاہر کیا گیا یے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز