سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی: فائرنگ سے لانس نائک زخمی، دھماکے میں او جی...

ڈیرہ بگٹی: فائرنگ سے لانس نائک زخمی، دھماکے میں او جی ڈی سی ایل چیف کی گاڑی کو نقصان

کوئٹہ(ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر سوئی میں نامعلوم افراد کی ایف سی اہلکار پر فائرنگ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر سوئی میں جمعہ کو نامعلوم افراد نے ایف سی کے اہلکار لانس نائک پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ جبکہ دوسرے موقع پر نامعلوم افراد نے او جی ڈی سی ایل کے چیف کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فورسز کے ہمراہ کہیں جا رہے تھے کہ زوردار دھماکہ ہوا جس سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دھماکے کے نتیجے میں او جی ڈی سی ایل کے چیف وسیم الحق محفوظ رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز