ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں قابض فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹا لاپتہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ جن کی شناخت رحیمو بگٹی اور ان کے بیٹے امیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند عرصے سے ایک بار پر بلوچستان بھر میں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری گمشدگی سلسلہ تیز ہوچکا ہے۔