ڈیرہ بگٹی :(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک اور بلوچ شہری کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ڈاکٹر وزیر، جو کہ میشو بگٹی کے فرزند ہیں، کو کچھ دیر پہلے گھر سے اٹھا لیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حالیہ دنوں میں شہر سے 25 سے زائد افراد کو اسی طرح اغواء کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے، جس پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی
ہے۔