Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں دھماکہ، دو افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ، دو افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیرکوہ میں حیدری نالہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے حکومتی حمایت آفتہ گروہ کے ارکان کو اس وقت بم دھماکہ کا نشانہ بنایا جب وہ پیرکوہ ایف سی کیمپ کی جانب جارہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں  محمد رحیم ولد یار محمد علی بگٹی اور نواز ولد دوست محمد بگٹی شدید زخمی ہوئے ہیں زخمی افراد حکومتی حمایت آفتہ مسلح گروہ کے ارکان بتائے جار ہے ہیں اور دونوں کا تعلق بگٹی قیبلہ کی ذیلی شاخ نوثانی سے ہیں.

Exit mobile version