Homeخبریںڈیرہ بگٹی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرنڈر شدہ شخص زخمی

ڈیرہ بگٹی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرنڈر شدہ شخص زخمی

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) سوئی کے علاقے توتا کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ زخمی ہونے والا شخص سھٹو ہوتکانی کا بیٹا اور لاغری کمانڈر کا بھتیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص آزادی پسند تنظیم کا رکن رہا ہے جس کے بعد انہوں نے قابض ریاست کے آگے سرنڈر کرکے قابض فوج اور ڈیتھ سکواڈ کیلئے کام کرنا شروع کیا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں ایسے ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کو بلوچ مزاحمتی تنظیم نشانہ بناتی ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version