اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںڈیرہ بگٹی :پاکستانی فوج کا بربریت جاری، چار افراد شہید

ڈیرہ بگٹی :پاکستانی فوج کا بربریت جاری، چار افراد شہید

ڈیر ہ بگٹی (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں خونی آپریشن جاری۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سنگسیلہ میں سوری کے مقام پر پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں بلوچ سرمچاروں کی فوج پر حملوں کے ردِ عمل میں فوج عام آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس میں سوری کے مقام پر پاکستانی آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے عام آبادیوں پر شیلنگ کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو شہید کر دیا ہے جن کے نام سرنگ، عبدالرحمن ، زمان اور مبارک ہیں۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مری قبیلے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز