چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی: ڈیتھ اسکواڈ و فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول...

ڈیرہ بگٹی: ڈیتھ اسکواڈ و فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ٹی

ڈیرہ بگٹی: ڈیتھ اسکواڈ و فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ٹی

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگر کے ترجمان میران بلوچ نے ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ترجمان میران بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح ڈیربگٹی کے علاقے سوئی میں درنیجن کے مقام پر عام آبادی پر فوجی بربریت غرض سے آنے والے قابض پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کے قافلے پر راکٹ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ کا ایک کارندہ جبکہ قابض پاکستانی فوج کے 7 اہلکار ہلاک کیے اور کئی اور اہلکاروں کو زخمی کردیا، کئی گھنٹوں تک جاری جنگ کے دوران ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

میران بلوچ  نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز