ڈیرہبگٹی(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں سے دس سے زائد افراد غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیے گئے۔ لاپتہ کیے گئے افراد میں غوث بخش ولد میران بخش بگٹی، رحیم داد ولد حاجی بگٹی، عطاءاللہ ولد گوھر خان بگٹی، فیصل ولد حنیف بگٹی، شاہ حسین ولد شاھ گل کی شناخت ہوگئی ہے۔