ڈی جی خان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان بلاک کے رہائشی شوہر محمد علی نے خرچہ مانگنے پر اپنی بیوی شائستہ کو زندہ جلادیا۔ خاتون دو بچوں کی ماں تھی۔
ذرائع کے مطابق محلہ کے متوفیہ مدد کے لئے پکارتی رہی مگر اسے کمرے میں بند کر رکھا تھا۔ والد زوار شاہد حسین کے مطابق زخمی خاتون کو ٹیچنگ ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے ملتان ریفر کردیا، مگر راستے میں ہی دم توڑ گئی۔


