دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے میں 29 افراد ہلاک اور 40 سے...

ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے میں 29 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی

ڈیرہ غازی خان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 41 زخمی ہوگئے ہیں ۔

یہ خوفناک ڈیرہ غازی خان میں جھوک یارشاہ کے قریب پیش آیا بس اور ٹرک کے اس تصادم میں اب تک 29 افراد جانبحق جبکہ 41 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئیں اور ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مسافر بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی، جس میں سوار مزدور عید منانے گھر جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز