ڈیرہ مرادجمالی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی شہر میں لینڈ مافیا سرگرم ہوگیا ڈپٹی کمشنر نصیرباد ہاس کے 25ایکڑ سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے 30ایکڑوں سمیت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ ریونیو کی اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا راج اینٹی کرپشن کی ٹیم کوئٹہ سے پہنچ گئی محکمہ کے ماہر پٹواریوں کی نگرانی میں ڈپٹی کمشنر ہاس کی اراضی پیمائش ہوگی قبضہ مافیا عملہ ریونیو کی دوڑیں لگ گئیں
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریڑی بلوچستان نے ڈیرہ مرادجمالی شہر میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین کے قابض اور خاص کر ڈپٹی کمشنر ہاس ڈیرہ مرادجمالی کی 45ایکڑ میں 25ایکڑ اراضی پر قابض ہونے کی اطلاع پر بلوچستان کے دیگر تحقیقاتی اداروں کے ساتھ اینٹی کرپشن کوئٹہ کو انکوائری کرنے احکامات صادر فرمائے جس کی روشنی میں تحصیلدار کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کوئٹہ کی ٹیم ڈیرہ مرادجمالی پہنچ گئی ہے سوموار کے روز اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پٹواریوں کی ماہرین کی ٹیم ڈپٹی کمشنر ہاس کی سرکاری اراضی کی پیمائش کرے گی جبکہ زرائع نے بتایا ہے کہ سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کی بھی 30ایکڑ پر لینڈ مافیا قابض ہوچکی ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے سول ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا ہے عمارتیں بنانے کیلuے سرکاری زمین موجود نہ ہونے سے دشواریاں ہیں لینڈ مافیا نے بڑے بڑے بنگلے دکانیں تعمیر کر رکھی ہیں جبکہ ٹراما سینٹر کی بیرونی دیوار کو گراکر بھی لینڈ مافیا نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی موجودگی کے باوجود بنگلے تعمیر کر لیے ہیں اب تک ڈیرہ مرادجمالی شہر میں لینڈ مافیا نے سرکاری دفاتروں رہائشی کالونیوں واٹر سپلائی جنگلات ایری گیشن مواصلات تعمیرات زراعت میونسپل کمیٹی کی اربوں روپے کی زمین قبضہ کر لی گئی ہے جبکہ ڈیرہ مرادجمالی کے شہریوں کو پرانے رہائشی مکانات پرانے دکانوں کی تعمیر پر 70سالوں سے دفعہ 144نافذ عمل ہے۔