تمبو( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ منگولی کے گوٹھ ناظم خان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے راجہ خان کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر منگولیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے قتل کی وجہ مبینہ سیاہ کاری کا الزام بتایا جارہا ہے۔