ڈیرا مراد جمالی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرا مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محبت خان نامی شخص کو پولیس تھانہ کی حدود جکھرونا کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کرکے ایک ملزم منظور کو گرفتار کرلیا۔
تاہم قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔


