چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںڈیلٹا سینٹرکی بندش بلوچ دشمنی کا ثبوت ہے:بی ایس اے سی

ڈیلٹا سینٹرکی بندش بلوچ دشمنی کا ثبوت ہے:بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسوڈنٹنس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے ڈیلٹا سینٹر کی عمارت جبری طور پر خالی کروانے کے ردعمل میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے طلباء و طالبات کو تعلیمی پسماندگی کی طرف دکیلھنا ہے. جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے.
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں اپنی مدد آپ کے تحت معیاری تعلیمی ماحول کو فروغ دینے میں نجی تعلیمی ادارے ڈیلٹا سینٹر کی خدمات گران قدر ہیں. ڈیلٹا سینٹر سے فارغ التحصیل طلباء طالبات آج پاکستان کے بہترین اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کےساتھ نمایاں پوزیشن کے حامل ہیں.
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیلٹا کی معیاری تعلیم اور کتاب کلچر کے فروغ جیسی خدمات بلوچستان کے عوام کے سامنے ہیں جو صوبائی حکومت کیلئے مشعل راہ ہیں۔
ترجمان نے کہا ڈیلٹا کو بند کرنے کے لئے اس سے پہلے بھی مختلف گھناؤنے حربے آزمائے جا چکے ہیں اور تین برس پہلے سینٹر کو طویل مدت کے لئے بند بھی کیا گیا. اور آج پھر ایک مرتبہ بلوچستان کی عوام سے ایک معیاری تعلیم کا سہارہ چھیننے کیلئے سینٹر کی عمارت کو مجرمانہ اور گھناونے طریقے سے مسمار کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ماحول شروع دن سے پسماندگی کا شکار ہے اور ڈیلٹا جیسے سینٹرز کا بند کروانے کا مقصد بلوچستان کے تعلیمی ماحول کو مزید ابتری کی جانب گامزن کرنا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز