ڈی آئی خان (ہمگام نیوز) نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا جہاں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکارجاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس نفری عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔


