یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںڈی این اے اور انگلیوں کے نشانات سے داعش کے سربراہ کی...

ڈی این اے اور انگلیوں کے نشانات سے داعش کے سربراہ کی شناخت ہو گئی : پینٹاگان

واشنگٹن(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے ترجمان جان کربی کے مطابق داعش تنظیم کے ہلاک شدہ سربراہ کی شناخت کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ اور انگلیوں کے نشانات سے ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بات کے “مضبوط شواہد” ہیں کہ امریکی فوج نہیں بلکہ داعش تنظیم امریکی حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمے دار ہے۔ اس کارروائی میں شام میں داعش تنظیم کا سربراہ مارا گیا۔

جمعرات کے روز پریس کانفرنس میں جان کربی نے واضح کیا کہ امریکا اس کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ وہ کسی شہری کی ہلاکت کا سبب نہیں بنا۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے باور کرایا تھا کہ ان کے ملک نے داعش کے سربراہ کو ہلاک کر کے تنظیم کو کاری ضرب پہنچائی ہے۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں آسٹن نے زور دیا کہ داعش کے خلاف لڑائی جاری رہے گی کیوں کہ تنظیم کے افکار ابھی باقی ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز ٹی وی پر خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ملک نے داعش تنظیم کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کو ہلاک کر کے “ایک بڑے خطرے” کو مٹا دیا ہے۔ امریکی فوج کے کمانڈوز کے ایک یونٹ نے جمعرات کو علی الصباح شام میں ایک گھر پر اُتر کر کارروائی انجام دی۔ اس کے دوران میں داعش کے سربراہ نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ داعش کا سربراہ اس مکان میں اپنے گھر والوں کے ساتھ مقیم تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز