ژوب(ہمگام نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن ہاشم خان بابڑ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ نماز جنازہ میں پشتونخوامیپ سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں،کارکنوں،قبائلی عمائدین اور ہر مکتبہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔نماز جنازہ کے اجتماع سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلع سیکرٹری عبدالقیوم ایڈوکیٹ نے کہا کہ مرحوم نے پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیااور زندگی کے آخری دم تک پشتونخوا میپ سے وابستہ رہے۔پشتونخوامیپ ہاشم خان بابڑ کی ناگہانی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔