دوشنبه, جون 16, 2025
Homeخبریںکابل،وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عمارت پرحملے میں4حملہ اورہلاک

کابل،وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عمارت پرحملے میں4حملہ اورہلاک

کابل(ہمگام نیوزڈیسک) افغانستان میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت پر مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،آپریشن میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ دارالحکومت کابل میں پیش آیا،مسلح افراد صبح کے وقت وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت میں داخل ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس اور افغان فوج کی وردیوں میں ملبوس تھے ،انہوں نے عمارت کے دروازے کے باہر دھماکےبھی کئے۔

افغان میڈیا کے مطابق مسلح افراد اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ 6 گھنٹوں تک جاری رہا،اس دوران 4 حملہ آور مارے گئے جبکہ 6 ملازمین زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ طالبان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز