کابل( ہمگام نیوزڈیسک )اطلاعات کے مطابق ننگر ہار صوبے میں پاکستانی داعش سے منسلک 4 دہشت گردوں کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے اور سوموار رات کو صوبہ فراہ میں فضائی حملے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں سے دو کا تعلق پاکستان سے تھا.
ننگر ہار گورنر آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے ہسکا مینا کے ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں انجام دیے گئے جس میں پاکستانی داعش سے منسلک 4 دہشت گرد مارے گئے
ننگر ہار صوبے میں طالبان اور داعش دونوں موجود ہیں جو سرکاری اہلکاروں اور سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں
دوسری جانب فراہ پولیس چیف کے ترجمان محیب اللہ محیب نے کہا کہ صوبے کے ڈسٹرکٹ بالاؤلک کے گاؤں درینیم میں امریکی فضائی حملے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جن میں سے 2 کا تعلق پاکستان سے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے دوران دشمن کے منشیات کے دو فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہیں۔
کابل:افغان فورسز نے پاکستانی داعش سے منسلک 4 دہشتگردوں کو فضائی حملے میں ہلاک کیا
