کابل(ہمگام نیوز) افغانستان میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں واقع ایک شیعہ مسجد پر کیے گئے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ سے بڑھ کر بیس ہو گئی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مابق ہلاک شدگان میں دو پولیس اہلکاروں بھی شامل ہیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ خود کش حملہ آور نے مسجد کے دروازے پر بارودی جیکٹ اڑا دی جبکہ بقیہ مسلح افراد نے مسجد کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی۔ مسلمانوں کے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی اس مسجد پر جمعے کی نماز کے دوران حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں سیکیورٹی گارڈ اور مسجد کے امام بھی ہلاک ہوئے۔ مسجد پر حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ داعش یا اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔