یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںکابل ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، دو ہلاک

کابل ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، دو ہلاک

ہمگام نیوز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے کے مرکزی راستے کے قریب ایک دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور کم سے کم 18 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ خود کش حملہ کابل کے ہوائی اڈکے کے قریب ایک مرکزی راستے جہاں فوجی گاڑیوں کی آمدو رفت ہوتی ہے پر ہوا۔

اس حملے میں دو نوجوان افغان لڑکیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کابل پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں آٹھ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ایئر پورٹ کے باہر ایوی ایشن اتھارٹی کے دفاتر کے قریب پیش آیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے اسے خودکش کار بم حملہ بتایا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے صحافیوں کو بتایا ’اس حملے میں تین گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جن میں ایک غیرملکی فوجیوں کی تھی۔

نیٹو افواج نے ابھی اپنی کسی گاڑی کی تباہی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ابھی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان نے حالیہ دنوں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

کابل میں بی بی سی کے نمائندے ڈیوڈ لائن کا کہنا ہے کہ یہ حملہ طالبان اور حکومت کے نمائندوں پر مبنی مذاکراتی ٹیم کے درمیان ہونے والی امن بات چیت کی کوششوں کے پہلے دور کے بعد ہوا ہے۔

ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے درمیان طالبان کے بعض عناصر ان حملوں کے ذریعے دباؤ بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔

تین دل پہلے کابل میں ہی ایک گیسٹ ہاؤس پر حملے میں چار بھارتیوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں پانچ لوگ دیگر ممالک کے شہری تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز