یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںکابل: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 خاتون ججز جاں بحق 

کابل: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 خاتون ججز جاں بحق 

کابل ا(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے لیے کام کرنے والی 2 افغان خاتون ججز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں عدالت کے ترجمان احمد فہیم قویم کے حوالے سے بتایا کہ ججز پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عدالت کی گاڑی میں اپنے دفتر آرہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حملے کے نتیجے میں ہم اپنی 2 خواتین ججز سے محروم ہوگئے جبکہ واقعے میں ڈرائیور زخمی ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ ’گاڑی خواتین ججز کو ان کے دفتر تک پہنچانے کا کام کرتی ہے‘ مزید یہ کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے لیے 200 سے زائد خواتین ججز کام کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان خاص طور پر کابل میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اعلیٰ شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کے نئے رجحان سے شہر میں خوف اور انتشار پھیل رہا ہے۔

حالیہ حملہ پینٹاگون کے اس اعلان کے 2 روز بعد سامنے آیا جس میں اس نے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کو ڈھائی ہزار تک کرنے کا اعلان کیا تھا جو تقریباً 2 دہائی سے جاری جنگ کے دوران اہلکاروں کی سب سے کم تعداد ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز کا کہنا تھا کہ پولیس کی بکتر بند لینڈ کروزر ایس یو وی کے ساتھ بم نصب کیا گیا تھا جس کے پٹھنے سے 2 اہلکار جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز