یکشنبه, جون 1, 2025
Homeخبریںکابل میں ایک تقریب پر دہشت گردوں کا حملہ میں 27 افراد...

کابل میں ایک تقریب پر دہشت گردوں کا حملہ میں 27 افراد ہلاک، صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح دہشت گردوں نے حملہ کرکے 27 افراد کو قتل کردیا۔ صدارتی امیدوار عبد اللہ عبد اللہ کی زیر صدارت ایک تقریب میں حملے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ 52 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حملے میں چھوٹے بڑے اسلحہ کے علاوہ راکٹ بھی استعمال کئے گئے۔ فائرنگ اور راکٹ فائر کرنے کے نتیجے میں 27 شرکا جاں بحق اور 52 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ تقریب سیاسی رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کی یاد میں منعقد کی جارہی تھی۔ پچھلے سال بھی اسی تقریب پر حملہ ہوا تھا، لیکن اس سال ہونے والا حملہ پچھلے سال کے مقابلے میں اتنا شدید نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بھیڑ پر فائرنگ کے لئے قریب ہی ایک اونچی عمارت کا استعمال کیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوع پر خصوصی دستے بھیج دیئے گئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک میڈیا پیغام میں طالبان کے حملے میں کسی بھی طرح کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ امریکہ اور طالبان کے مابین گذشتہ ہفتے قطر میں تاریخی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز