کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے گیٹ کے سامنے خودکش دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اب تک اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آورنے پاسپورٹ آفس کے اندرداخل ہونے کی کوشش کی اور جیسے وہاں موجود گارڈز کے روکنے پرخود کودھماکے سے اڑا لیا۔
طالبان فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ۔
طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس میں جمعرات کا دن طالبان حکام کے لئے مخصوص ہے۔