چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکابل :پاکستانی سفیر کی افغان وزارت خارجہ میں ایک بار پھر جواب...

کابل :پاکستانی سفیر کی افغان وزارت خارجہ میں ایک بار پھر جواب طلبی

کابل(ہمگام نیوزڈیسک) عمران خان کے جمعہ کے روز خطاب میں افغانستان کے حوالے سے بیان پر افغانستان کا پاکستانی سفیر سے ایک بار پھر جواب طلبی,افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان صبغت اللہ احمدی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ’افغان وزارتِ خارجہ نے پاکستانی سفیر کو عمران خان کے اس بیان کی وضاحت کے لیے طلب کیا ہے جو افغان امور میں مداخلت ہے‘۔ افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ افغانستان حکومت، عمران خان کے حالیہ بیان کو افغان داخلی امور میں واضح مداخلت سمجھتی ہے‘۔ واضع رہے گزشتہ ڈیڈھ ماہ میں یہ چوتھی بار ہوا ہے کہ افغانستان نے ملک میں جاری17سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے حوالے سے بیان دینے پر پاکستانی حکومت کے سفیر کو دفترِخارجہ طلب کر کے وضاحت طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز