کابل (ہمگام نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ دھماکا ووٹروں کے رجسٹریشن سنٹر میں ہوا اور یہ بظاہر ایک خودکش حملہ تھا۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے افغان وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر سات تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے ترجمان وحید اللہ مجروح کے مطابق زخمیوں کی تعداد 35 ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہےکہ افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ کئی ہفتوں کے نسبتاﹰ سکون کے بعد یہ دھماکا ہوا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی عسکریت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔