چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکابل کے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ

کابل کے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ

کابل (ہمگام نیوز)افغانستان میں حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر کم از کم چار مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ سپیشل فورسز نے دو حملہ آروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

افغان خفیہ ادارے کے ایک اہلکار نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مسلح افراد ‘مہمانوں پر فائرنگ کر رہے تھے۔’
حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاکتیں کتنی ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق یہ حملہ سنیچر کی شب مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے (ساڑھے چار بجے جی ایم ٹی وقت) کیا گیانصرت رحیمی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہوٹل کی پہلی منزل کلیئر کر دی ہے لیکن حملہ آرو دوسری منزلوں پر موجود ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ہوٹل میں مہمانوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں اور اس کی عمارت کی تیسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی ہے جہاں کچن واقع ہے۔
بعض اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں ایک آئی ٹی کانفرنس منعقد ہورہی تھی جس میں صوبائی حکام بھی موجود تھے۔ ایک عینی شاہد نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حملوں آروں نے لوگوں کو یرغمال بھی بنایا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایک روز قبل ہی کابل میں عوامی مقامات پر ممکنہ حملے کی تنبیہ جاری کی تھی۔

ہوٹل میں ایک مہمان نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ لوگ اپنے کمروں میں چھپے ہوئے تھے۔

ایک مہمان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے جانتا کہ حملہ آور ہوٹک کے اندر ہیں یا نہیں لیکن میں پہلی منزل کے قریب سے گولیوں کی آواز سن سکتا تھا۔’

خیال رہے کہ انٹرکانٹینینٹل سرکاری ہوٹل ہے جہاں اکثر شادیاں، کانفرنسیں اور سیاسی تقریبات منعقد ہوتے ہیں۔ اسی ہوٹل کو طالبان کی جانب سے سنہ 2011 میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں نو حملہ آوروں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز