کوئٹہ (ہمگام نیوز)پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ فیڈریشن اپنے کارکنوں کے آئینی حقوق پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کرے گی کیونکہ فیڈریشن کا بنیادی مقصد اپنے کارکن کا دفاع کرنا ہے ، کارکن کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کو صرف جھنڈے اور زندہ باد اور مردہ باد تک محدود رکھا جاے کیونکہ سیاست اور پارلیمانی سیاست کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنے نظریاتی کارکن اور ورکروں کو نظرانداز کرے بلکہ انکو روزگار میسر کرنا ان کا بنیادی حق ہے، کیونکہ ہمارے اکابرین نے جیتنی بھی قربانی ،مشکلات اور جلاوطنی گزاری ، زاتی مفادات اور اپنی زات کے لیے نہیں بلکہ ہمارے مشران نے تمام آسائش اور زاتی زندگی اپنے کارکنوں کی خاطر اور انکے حقوق کے لیے قربان اور وقف کی ہے، جب بھی پشتون اور پارٹی کے نظریاتی کارکن کے مفادات اور حقوق کی بات آئی ہے ہمارے اکابرین نے پارلیمینٹ کو بھی خیرآباد کہا ہے مگر اپنے نظریاتی فیڈریشن اور پارٹی کے کارکن کو نظرانداز نہیں کیا ۔


