اوتھل(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے تحصیل اوتھل کے قریب کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے 10 کلو میٹر دور آہورہ کے مقام پرکوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک تیز رفتار کار کے سامنے اچانک ایک موٹر سائیکل سوار آگیا جسکو ٹکر مارتے ہوئے کار الٹ گئی جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار شخص عبدالمجید ولد تاج محمد اورکار میں سوار صحبت ولد محمد موسیٰ لاشاری زرینہ زوجہ صحبت کاشف ولد صحبت ریمابنت صحبت ساکنان دادو (سندھ) شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہیں۔


