Homeخبریںکاہان،درنگو میں پاکستانی فوج نے مری بلوچوں کے جھگیوں کو نظر آتش...

کاہان،درنگو میں پاکستانی فوج نے مری بلوچوں کے جھگیوں کو نظر آتش کردی

سبی (ہمگام نیوز ) ہمارے نماہندے کے مطابق کل کاہان میں بلوچ مزاحمتکاروں کی طرف سے کامیاب حملے کے بعد آج قابض پاکستانی فورسز نے کوہلو سے گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں کاہان ، درنگو کے مضافات میں گشت اور سرچ آپریشن شروع کردی ہے. سخین کہور کے اس مقام پر جہاں گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا تھا، جس میں 5اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے کے مقام پر آئے اور فوج کی تباہ شدہ گاڑی کے ڈھانچے کو اٹھا کرلے گئے،اور اس کے ساتھ ہی اس علاقے میں رہائش پزیر مری بلوچ جن کی زریعہ معاش کا زیادہ تر انحصار مالداری پر ہے درنگو میں ان کی جھگیوں کو جلادیا. تفصیلات کے مطابق اب تک کسی کے گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،علاقہ دشوار گزار پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہیں، اور رابطہ کے زرائع معدود ہیں۔ تاہم مزید اپڈیٹس کیلئے مسلسل کوششیں جاری ہیں.

Exit mobile version