کوہلو(ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے معدنی دولت سے مالامال علاقے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان میں تاحال قابض پاکستان آرمی و ایف سی کی مشترکہ جارحیت کے خلاف بلوچ سرمچار مسلسل مزاحمت اور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور آج بھی بلوچ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کے کانوائے پر کاہان کے علاقے ‘ شمینی’ میں ریموٹ کنٹرول سے حملہ کیا جس سے پاکستانی آرمی کی ایک گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ۔ جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک و بہت سوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں ۔ دور دراز دشوار گزار پہاڑی علاقہ اور کمیونیکیشن کی مشکلات و بیشتر علاقہ سخت محاصرے میں ہونے کی وجہ سے تفصیلات معلوم کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم مزید تفصیلات کیلئے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔