کوہلو(ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے 80 کے قریب گاڑیوں میں مختلف اطراف ڈیرہ بگٹی،بارکھان،کاہان سے بڑی تعداد میں جارحیت کرتے ہوئے کاہان کوہستان کے مضافاتی علاقے سیاہ کوہ ،نسائو،سہرین کہور،اڑیندانی،سخین،چبہ در،جنت علی میں عام بلوچوں کے جھگیوں کو نزر آتش کرکے مال مویشیوں پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی ۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے گرفتاری اور زخمیوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ تاہم اطلاعات کے مطابق بلوچ مسلح مزاحمتکاورں نے عام بلوچ آبادی کی دفاع میں 3 مختلف جگہوں اڑیندانی،سخین،سیاہ کوہ میں فوج پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ،جس سے قابض فوج کی جانی و مالی نقصانات کی امکانات ہیں۔جبکہ فوج تاحال اسی علاقے میں موجود ہے،اور آج کے مسلح حملہ کے جواب میں فوج مسلسل مختلف اطراف میں آبادی کی طرف مارٹر کے گولے فائر کر رہی ہے۔ آخری اطلاع آنے تک کسی مسلح تنظیم نے قابض پاکستانی فوج پر آج کے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


