جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںکاہان بمبور میں بارودی سرنگ بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...

کاہان بمبور میں بارودی سرنگ بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 20 اکتوبر بروز منگل کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کاہان بمبور میں مدرک موڑ کے مقام پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر بارودی سرنگ بچھا کر ان پر حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں بشیر ولد گلستان مری موقع پر ہی ہلاک اور نزیر ولد داد علی شدید زخمی ہوکر اپنے دونوں آنکھوں کی بینائی سے ہمیشہ کیلئے محروم ہوگیا۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ ان کے ہمراہ سیداللہ ولد موژ علی مری، حلیم ولد سفرجان ٹینگیانی مری، زامری ولد سفرجان اور ڈاکٹر ہیبت خان معجزاتی طور بچ گئے۔

اس بار جن افراد پر حملہ کیا گیا ان میں سے چند کے نام میڈیا میں شائع کیئے گئے ہیں، جبکہ باقی ماندہ کارندوں کی تفصیلات اور سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہیں۔

جن افراد پر حملہ کیا گیا یہ سب سرنڈر کردہ سابقہ کمانڈر ناڑی مراد، کمانڈر ابراہیم مری اور لالا مری کے بہکاوے میں آکر بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) کے پلان کے مطابق بلوچ آزادی پسندوں کی کمین گاہوں اور ان کے نقل و عمل کے راستوں کی جانکاری لینے کیلئے بمبور کا رخ کیے تھے، جہاں ہمارے سرمچار پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے ان کے راستے میں بارودی سرنگ بچھائے ہوے تھے، جس کی زد میں آکر بشیر ولد گلستان ٹینگیانی مری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ نزیر ولد داد علی ٹینگیانی مری شدید زخمی ہوکر اپنے دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگیا۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ بی ایل اے اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور باقی ماندہ سابقہ کمانڈروں اور اس کے کارندوں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ بلوچ دشمنی سے باز آکر پاکستانی فوج کی مزید ہمکاری سے دور رہیں وگرنہ اپنے ان بداعمالیوں کے انجام کیلئے تیار رہیں، جس کی حساب ان سے مناسب وقت اور جگہ پر ضرور لیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز