سبی ( ہمگام نیوز) کاہان ،قابض پاکستان آرمی کی بربریت، اغواء اور ہلاکتوں کا خدشہ،تفصیلات کے مطابق قابض پاکستان آرمی کی زمینی و فضائی فورسزکی جانب سے کاہان کے علاقے بمبور میں بربریت آج صبح سے جاری ہے ، جس میں کئی جگہوں پہ عام آبادیوں پہ یلغار کے دوران لوٹ مار اور گھروں کو جلانے کی اطلاعات کے علاوہ بلوچ فرزندوں کی قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں اغواء اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، تازہ ترین علاقائی اطلاع کے مطابق صبح سے جاری بربریت شام تک جاری تھی اور مختلف مقامات پہ قابض آرمی نے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے ۔


