سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکاہان: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ

کاہان: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ

کاہان(ہمگام نیوز ) کاہان میں نا معلوم مسلح افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق کاہان کلگری میں نامعلوم مسلح افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کمپنی کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد وہ موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے کے بعد قابض پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حسب معمول علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یاد رہے ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیل و گیس کی کمپنیوں کو بلوچ مسلح تنظیموں کی طرف سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز