کوہلو( ہمگام نیوز) کاہان کے مختلف علاقوں میں پاکستان آرمی کی زمینی فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہی ، گذشتہ روز آپریشن کرکے تین افراد کی لاشیں پھینکی تھی جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی علاقائی ذرائع کے مطابق جن تین افراد کی لاشیں دوران آپریشن پھینکی گئی ، خدشہ یہی ہے کہ یہ لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں ہیں جن کو اہل علاقہ شناخت نہ کرسکے ، واضح رہے کہ گذشتہ روز سے پاکستان آرمی کی زمینی و فضائی فورسز نے کاہان کے مختلف علاقوں سارتاف، جنت علی و گردونواح میں بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کیا تھا جس سے کئی جگہوں پہ ہلاکتوں کی اطلاعات بھی تھی لیکن اب تازہ ترین اطلاع کے مطابق آپریشن کے نام پہ لاپتہ افراد کو قتل کیا گیا تھا ، جس طرح گذشتہ روز گوادر کے رہائشی معصوم بچے کو مزاحمت کار ظاہر کرکے انتہائی بے دردی سے شہید کیا تھا ۔


