Homeخبریںکاہان فوجی قافلے پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بلوچ...

کاہان فوجی قافلے پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا  کہ کل شام کاہان اور کوہلو کے درمیان آبی نالے سخین کہور میں تکڑوو سیاہ کے مقام پر پاکستان آرمی کے قافلے پر ہمارے ساتھیوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس فوجی گاڑی کو ہدف بنایا گیا اس میں سوار ریاستی فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. آزاد بلوچ نے کہا کہ اس علاقے میں گزشتہ چار روز سے ریاستی فورسز کی نقل و حمل اور جارحیت میں تیزی آئی ہے. گزشتہ روز اس علاقے میں فورسز نے مقامی بلوچوں کے گھروں کی تلاشی لی تھی اور مردوں کی غیر موجودگی میں ایک گھر سے ایک راہفل بندوق اٹھا کر لے گئے اورجھگیوں کو آگ لگا دی تھی. ترجمان نے کہا کہ کل سرچ آپریشن سے واپسی پر ہمارے ساتھیوں نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا. اور آیندہ بھی بلوچ قومی وسائل اور معدنیات کے لوٹ مار میں ملوث اور بلوچ سرزمین پر اپنی قبضہ گیری کو مضبوط بنانے کی نیت سے آنے والے اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی.

Exit mobile version