کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنی تنظیمی ویب سائیٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح دس بجے کوہلو کے علاقے کاہان، ٹلینگوخ چپی کچ میں فوجی مفادات کیلئے زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی اور ان کی سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تعمیراتی عملے کا ایک کارندہ ہلاک جبکہ فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ کاہان فوجی چھاونی کیلئے زیر تعمیر سڑک پر پہلے بھی ہماری تنظیم نے حملے کئے ہیں اور اس متعلق سڑک پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں اور دیگر عملے کو بارہا خبردار کیا جا چکا ہے کہ وہ اس منصوبے میں پاکستانی فوج کا آلہ کار بننے سے گریز کریں۔ ریاستی مشینری کی جانب سے ایسے استعماری پلاننگ جن کا مقصد بلوچ قوم و زمین کا برائے راست استحصال ہے، چاہے کوہلو میں ہوں یا پھر بلوچستان کے کسی اور علاقے میں، ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں۔
آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ کاہان میں زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں اور دوسرے آلہ کاروں کو ایک مرتبہ پھر سے تنبیہ کرتے ہیں کہ اس منصوبے سے دور رہیں وگرنہ وہ اپنے ہر طرح کے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔
آخر میں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔