پنجشنبه, نوومبر 7, 2024
Homeخبریںکاہان: نامعلوم مسلح افراد کا سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں اور...

کاہان: نامعلوم مسلح افراد کا سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں اور ایف سی پر حملہ

کاہان ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج کاہان میں زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کاہان میں عصر کے وقت 4 بجے ضلع کوہلو تحصیل کاہان کے علاقے چپی کچ چوچھڑانی میں ایف سی چھاونی کے قریب سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں اور ان کی سیکورٹی پر مامور ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایف سی اور سڑک پر کام کرنے والے مزدروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے مذکورہ علاقے میں اس سے قبل قابض پاکستانی فوج پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے ہوتے رہے ہیں تاہم آج کے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز