کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 16 فروری 2026 کو کراچی میں NCCI ہسپتال کے قریب جعفر آباد کے تین رہائشیوں کو مبینہ طور پر پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ افراد کی شناخت دانیال ناصر ولد عبدالناصر، محمد اقبال ولد خالق داد، اور ارشاد علی سکنہ جعفر آباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اہلِ خانہ نے حکامِ بالا، عدالتی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ دانیال ناصر، محمد اقبال اور ارشاد علی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔


