یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںکراچی، خیابان جامی میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جانبحق، 4 زخمی

کراچی، خیابان جامی میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جانبحق، 4 زخمی

کراچی ( ہمگام نیوز) خیابان جامی میں مبینہ طور پر سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خیابان جامی میں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ دکان میں دھماکا مبینہ طور پر سلنڈر پھٹنےسے ہوا تاہم جاں بحق شخص اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سےمتعدد موٹرسائیکل ،گاڑیوں اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز