شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکراچی، لیاری کلری سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک خاتون سمیت ایک...

کراچی، لیاری کلری سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک خاتون سمیت ایک نوجوان جبری لاپتہ کردیا

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے  مطابق، 1 مارچ 2026 کی رات تقریباً 3 بجے پاکستانی فورسز نے لیاری کے علاقے کلری میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا اور 17 سالہ خاتون سمیت ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

لاپتہ ہونے والی خاتون کی شناخت 17 سالہ عائشہ بنت لعل جان کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری کلری کے علاقے علی محمد محلہ کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے طالبہ ہیں۔

اسی طرح دوسرے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ داؤد ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جو علی محمد محلہ، کلری لیاری کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق، فورسزز رات 3 بجے گھر میں داخل ہو کر دونوں کو حراست میں لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سے دونوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں
اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز