کراچی(ہمگام نیوز)کراچی میں ماڑی پور روڈ کے قریب مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار پر دستی بم پھینک دیا، دستی بم پھٹنے سے اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ کے قریب مبینہ طور پولیس اہلکار پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دستی بم پھٹنے سے اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔
اسپتال حکام کے مطابق اہلکار کے ہاتھ کی انگلیاں اڑ گئی اور جسم پر نقصان پہنچا ہے ، زخمی اہلکار کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میری جانب دستی بم پھینکا، اندھیرے میں سمجھ نہیں آیا کہ کیا چیز ہے ، جیسے ہی قریب گیا دستی بم پھٹ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔