کراچی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ)نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی12 ملزمان کو گرفتار کیاہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بغدادی کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے عبدالرحمان عرف رحیم ڈاکو کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری سے بتایاجارہا ہے۔
سمن آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد فاشی نوید اور محمد اسامہ کو گرفتار کیا ،ان پر لوگوں سے بھتہ وصولی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہیں۔ گلشنِ معمار،بلدیہ ٹان اور فیروز آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد عبدالمالک، حضرت گل، خالد پرویز عرف پپو، محمد آصف عرف منا، ذیشان رضا اور ایاز اسماعیل کو گرفتار کیا،ان پر رینجر نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہیں۔
شاہراہ فیصل کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی3 ملزمان عمران خان، قیوم خان اور فضل الرحمان کو گرفتار کیا ،ان پر منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہیں۔ درج بالا گرفتار افراد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکرنے کا دعوی کیا گیا ہے اور گرفتار تمام افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔